10 اکتوبر 2010 - 20:30

افغان صدر حامد کرزائی نے سی این این کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان حکومت ، طالبان شدت پسندوں کے ساتھ کچھ عرصے سے غیر سرکاری رابطے میں ہے۔

اورملک میں امن قائم کرنے کے لئے طالبان کے ساتھ خفیہ مذاکرات جاری ہیں صدر کرزائی نے اس بات کا اعتراف اس وقت کیا ہے جب انہوں نے حال ہی میں امن کونسل تشکیل دی ہے جو طالبان کے ساتھ مذاکرات کرے گی۔ان کا یہ بیان اس وقت آیا ہے جب افغان حکومت اور شدت پسندوں کے درمیان بات چیت کے حوالے سے متعدد رپورٹیں منظر عام پر آئی ہیں۔ صدر کرزائی  نے زور دیا کہ کابل میں القاعدہ جیسے دہشت گردگروپ کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ انہوں نے القاعدہ پر الزام عائد کیا کہ وہ  افغانستان اور مسلمان کے خلاف کام کر رہی ہے۔افغانستان نے نئی  امن اورمذاکراتی ٹیم کا سربراہ سابق صدر برہان الدین ربانی کو قراردیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110